nhgf 1

سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکیلئےانٹرنيٹ ووٹنگ پرعملدرآمد کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے انٹرنيٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ای سی سی نے الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 28 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق الیکشن کمیشن اور نادرا سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، اٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اقدامات کی ذمہ داری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سونپی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے مختلف پہلووں کے حوالے ایک جامع سٹڈی کرائی جائے گی اور اس حوالے سے ایک غیر جانبدار کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، کنسلٹنٹ کی پیش کردہ سفارشات کی روشنی میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ ووٹنگ کے تکینیکی پہلووں اور شفافیت کے عمل کی نگرانی خود وزیراعظم عمران خان بھی کررہے ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیٹ ووٹنگ کے آپریٹنگ اخراجات اور کنسلٹنسی سروسز پر آنے والے اخراجات کے لئے 28 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن اووسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ عمل میں شرکت کا فیصلہ کرے گا