930051 531511937

ٹی ایل پی احتجاج:ہری پورمیں حالات کشیدہ ، پولیس نفری تعینات

ویب ڈیسک (ہری پور)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ہری پور میں بھی حالات کشیدہ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، خانپور ڈیم سپل ویز میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق

مذہبی جماعت کے احتجاج کے نتیجے میں ہری پورہزارہ موٹر وے ،ہری پور بائی پاس سمیت شاہرہ ریشم پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری کی جانب سے چیکنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، ڈکیتی اور کارلفٹنگ میں ملوث ملزم عبدالقادر ساتھی سمیت گرفتار

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے کارکنان کے گھروں اور دفاترمیں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔