930051 531511937

ٹی ایل پی احتجاج:ہری پورمیں حالات کشیدہ ، پولیس نفری تعینات

ویب ڈیسک (ہری پور)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ ہری پور میں بھی حالات کشیدہ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک

مذہبی جماعت کے احتجاج کے نتیجے میں ہری پورہزارہ موٹر وے ،ہری پور بائی پاس سمیت شاہرہ ریشم پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری کی جانب سے چیکنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے کارکنان کے گھروں اور دفاترمیں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔