download 139 1

نوشہرہ:فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،50ہزارلیٹرجعلی جوس برآمد،فیکٹری سیل

ویب ڈیسک(نوشہرہ)خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی نے نوشہرہ برہ بانڈہ میں جعلی مشروبات کی فیکٹری پرچھاپہ مارا ۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کےمطابق کاروئی کے دوران50 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کر لئے،جعلی مشروبات کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز سمیت مضر صحت اشیاء کا استعمال کیا جارہا تھا جو کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا،جعلی مشروبات کو تلف کرکے فیکٹری سیل کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق
مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان

ڈی جی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں جعلی مشروبات تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔