.jpg

کینیڈامیں شہیدپاکستانی فیملی کےچاروں افراد لندن اونٹاریومیں سپردخاک

ویب ڈیسک (لندن)کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ مختلف رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 اعشارییہ 96 فیصد رہا

گزشتہ دنوں فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں مقتولین کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اظہار تعزیت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔