pdmA

بارشوں سےمختلف حادثات کے نتیجےمیں 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ دنوں کے دوران بارشوں سےمختلف حادثات کے نتیجےمیں 12 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے بھر میں 14 افراد ذخمی ہو ئے، صوبےبھر میں 93 گھروُں کوجزوی جبکہ سات گھروں کومکمل نقصان پہنچا.

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے امدادی کاروائیاں میں تیز کرنے کی ہدایت، چارسدہ میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم، وزیر اعلی خیبر پختونخواکی ہدایت پر پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعل ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں.

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی
مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

ضلعی انتظامیہ چترال کے مطابق چترال کے علاقوں اویرک ،منور ، بیشکیر ،نرکورٹ اور بیگھوسٹ کوجانے والی سڑک کوجزوی طور پربحال کردیاگیا.