COAS-WARNS-INDIAN-ARMY

پروپیگںڈا بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے ، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ  کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی  جس میں بارڈرمینجمنٹ ،علاقائی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاء نے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کاعزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بھارتی پروپیگنڈا اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے دنیا کو مسلسل تعاون کرناچاہیے افغانستان کےساتھ عالمی تعاون خطے کےمفاد میں ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا

کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے فامیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا، انہوں نے غیر ملکی افواج کےساتھ  تعاون اورمشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے اورانسداد دہشتگردی شعبے میں صلاحتیوں کےفروغ  پرزور دیا۔