سوئی گیس غائب

پشاور میں سردی کے آغاز سے ہی سوئی گیس غائب

ویب ڈیسک( پشاور) پشاور میں موسم سرد ہوتے ہی کم پریشر کے بعد اب مکمل طور پر گیس غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت سے گزرنا پڑ رہا ہے، گیس بحران کے باعث گھریلو ، کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نانبائیوں نے متبادل کے طور پر گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر اور گیس سلنڈرز کا استعمال شروع کر دیا ۔ گیس کمپریسر استعمال کرنے سے بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کا پریشر انتہائی کم ہوگیا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس نے گھریلو گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی توسیع پر پابندی بھی عائد کر دی ہے، نانبائیوں کی جانب سے پریشر مشین کے استعمال کے باعث شیخ آباد ، گورنمنٹ کالج چوک ، نوتھیہ ، گلبہار ، شاہین مسلم ٹائون ، اخون آباد ، ارباب لنڈی سمیت دیگر علاقوں میں گھریلو اور کمرشل صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بیشتر علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث لکڑیوں اور ایل پی جی کا استعمال شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس