محمد عامر

انشاء اللہ! ورلڈ کپ گھر آئے گا: محمد عامر

ویب ڈیسک: قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر تعریفی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے. کہا کہ ‘ویل ڈن بوائز۔’محمد عامر نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے. کہا کہ ‘اب سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے تو انشاء اللہ ورلڈ کپ بھی گھر آئے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

بھارتی ٹیم شاہین کے خوف سے باہر نہیں آسکی

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا. جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی