شاداب خان سڈنی سکسرز

شاداب خان نے سڈنی سکسرز کو جوائن کر لیا

قوم کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ، شاداب نے بگ بیش لیگ کی اہم ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدہ کرلیا۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شاداب خان بگ بیش لیگ کے بقیہ میچوں میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلیں گے اور لیگ کے اختتام تک اسی ٹیم کیساتھ کھیلیں گے ۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل

واضح رہے کہ شاداب خان 2017 میں بھی بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیل چکے ہیں ۔ شاداب کے علاوہ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرینگے جبکہ محمد حسنین ، احمد دانیال اور سید فریدون بھی بی بی ایل کی مختلف ٹیموں سے معاہدہ کر چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا