خیبر پختونخوا اومیکرون کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا الرٹ جاری

ملک کے دوسرے شہروں میں اومیکرون وائرس دریافت ہونے پر خیبر پختونخوا تک وائرس پھیلنے کے خدشات پر صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد کی تشخیص کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ بھی لازمی کردئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ سیل کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے نئی شکل موجود نہیں اور تاحال کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیاہے لیکن اس کے باوجود بھی محکمہ صحت کے حکام کو ہرقسم کی حالات کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ ملکی سطح پر پاکستان میں فروری میں پانچویں لہر کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور جنوبی افریقہ کے اومیکرون ویرینٹ کے 75 کیس سامنے آئے ہیں رواں برس یعنی فروری کے وسط میں کورونا کے کیس یومیہ 3 سے 4 ہزار تک جانے کا امکان ہے اس لئے ہسپتالوں اور پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اومیکرون کے 33 کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ کئے گئے ہیں 12 کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے بھی رپورٹ کئے گئے ہیں۔