سی این جی سٹیشنز کھل گئے

سی این جی سٹیشنز کھلنے پر گاڑیوں کارش،آج پھر بندش

پشاور میں دس روز پابندی کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے اور شہر بھر میں سی این جی اشٹیشنوں پر سی این جی کے حصول کیلئے عام گاڑیوں ٹیکسیوں اور رکشوں کی لائنیں لگ گئی اور شام پانچ بجے تک بیشتر سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے پیر ، بدھ اور جمعہ کو سی این جی سٹیشن بیس جنوری تک کھولنے کی ہدایات کی ہے شہر میں گیس بحران کے باعث ضلعی انتظامیہ پشاور نے سی این جی سٹیشن بیس فروری تک بند کیا ہے تاہم ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ رو ز سے سی این جی سٹیشن کھل گئے سی این جی سٹیشنوں پر گاڑیوں کے بدترین رش کے باعث جی ٹی روڈ ، صدرروڈ ، یونیورسٹی روڈ ،چارسدہ روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوا ۔ جبکہ سی این جی سٹیشنوں کے کھلنے کے باوجود رکشوں اورٹرانسپورٹروں کی جانب سے بدستور کرایوں میں اضافہ کر رکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ مل گیا