پشاور کورونا کے باعث یونیورسٹی بند

کورونا کے باعث پشاور میں نجی یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند

پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس اور اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نجی یونیورسٹی بند کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جبکہ پشاور میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے8نئے کیس، پشاور میں 5مریض متاثر

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی ، مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

پشاور میں کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے باعث نجی یونیورسٹی بند کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

اعلامیے میں طلباء کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی ہاسٹل کو بھی جلد خالی کریں، جبکہ یونیورسٹی میں شیڈول کے مطابق ہونے والے امتحانات بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔