پی ایس ایل 2022

پی ایس ایل 2022 سے ایک روز قبل نیشنل اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی

نیشنل اسٹیڈیم کے اندر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ایونٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بنائے جانے والے عارضی کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔ آگ لگنے سے اسٹیڈیم کے ایک کمنٹری باکس کو نقصان پہنچا جو خاص طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں کے لیے بنایا گیا تھا جو 27 جنوری (کل) سے شروع ہونے والے ہیں۔ آگ سے باؤنڈری ایس ایم ڈی کیبل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام

واضح رہے کہ کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہورہا ہے جس کا ابتدائی میچ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بقیہ میچز 10 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا