شاہد آفریدی کورونا سے صحتیاب

شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

مہلک وبا کورونا کا شکار ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے تاہم ان کو سات روز کا قرنطینہ پورا کرنا ہوگا جس کے بعد وہ سکواڈ کا حصہ بن سکیں گے۔ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باعث ان کو قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی
مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 7: کورونا کا شکار شاہد آفریدی کھیلنے کے لئے بے تاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان نے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی ہے۔