پی ایس ایل کا فائنل

عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان

وزیر اعظم عمران خان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن کا فائنل دیکھیں گے ، پی سی بی ذرائع

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے باضابطہ طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اسٹیڈیم میں میچ براہ راست دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں: ای ایس پی این ایوارڈز فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی دیگر سرکاری حکام اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو فائنل دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم مدعو کرے گا۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے، جو پی ایس ایل 7 کے فائنل کے دن تک پاکستان میں ہوں گے، اسٹریلوی نمائندے اختتامی تقریب کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔