فیس بک ٹوئٹر روسی سرکاری میڈیا

فیس بک اور ٹوئٹر کی روسی سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی

فیس بک نے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کے سرکاری میڈیا کے اشتہارات پر پابندی لگا دی۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ ہم روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا میں ہر جگہ بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہار چلانے سے روک رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک روسی سرکاری میڈیا پر لیبل لگانا جاری رکھے گا۔ لیبل لگانے کا مقصد اس بات کو واضح کرنا ہوگا کہ روس کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کیا جانے والا مواد کہاں سے آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا

حکام نے کہا ہے کہ کل روسی حکام نے ہمیں آزادانہ فیکٹ چیکنگ اور چار روسی سرکاری میڈیا اداروں کے مواد پر لیبل لگانے سے روکا۔ جس پر ہم نے یہ احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 35پاکستانی طلبا ء کو یوکرین سے پولینڈ منتقل کردیا گیا

اس سے قبل روسی میڈیا ریگولیٹرز نے فیس بک تک رسائی محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روس کی جانب سے امریکی کمپنی میٹا پر سنسرشپ اور روسی شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

ناصرف فیس بک بلکہ ٹوئٹر اور گوگل نے بھی فوری اقدامات کرتے ہوئے روس پر پابندی عائد کی۔ گوگل کا کہنا تھا کہ یوٹیوب سے تشدد والی متعدد روسی ویڈیوز ہٹادی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم روس، یوکرین میں عارضی طور پر اشتہارات روک رہے ہیں۔