بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

صوابی میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

صوابی( بیورو رپورٹ)نشہ سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا جبکہ سٹیفا نہر میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

دختر سر تاج نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی فرحان نے اپنے والد سر تاج اور مجھ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے والد سر تاج گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ خود زخمی ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی

رپورٹ میں وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ ملزم نشہ کا عادی تھا جب کہ والد اسے نشہ سے منع کرتا تھا۔ دریں اثنا سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران 43سالہ ثنا اللہ سکنہ نواگئی ضلع بونیر ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ غوطہ خور ٹیم نے لاش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔ دریں اثنا موضع شیخ ڈھیری میں کرنٹ لگنے سے مولانا عبدالباسط جاں بحق ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی