پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز 265 پر آئوٹ

پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز 265 پر آئوٹ،بریتھویٹ نروس نائنٹیز کا شکار

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے جاری پہلے میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پچاس رنز بنا سکی تھی اور اس کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 112 رنز درکار ہیں،

جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو آٹھ اور محمود الحسن جوئے اٹھارہ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 265رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر گریک بریتھویٹ نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 94 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ چھ رنز کے فرق سے اپنی سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے،

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا

جرمین بلیک ووڈ نے 63 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے چار، خالد محمود اور عبادت حسین نے دو دو جبکہ مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کے آئوٹ ہونے والے بیٹر تمیم اقبال نے بائیس جبکہ مہدی حسن میراز نے دو رنز بنائے دونوں بنگلہ دیش بیٹر ویسٹ انڈیز کے سپنر الزاری جوزف کا شکار بنے۔