بلاول بھٹو

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کامیابی سے مکمل کیے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2018، 2021ء ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلانز کامیابی سے مکمل کیے، فیٹف نے پاکستان کے مثبت اقدامات کو سراہا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے دو مرتبہ فیٹف ایکشن پلانز پر مکمل عملدرآمد کیا، فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا

پاکستان کے ایکشن پلانز کی تکمیل پر ایف اے ٹی ایف کا متفقہ اعتراف قابل قدر ہے فیٹف اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان اب فیٹف اقدامات کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے معائنہ ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ