شکیب الحسن

شکیب الحسن ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد ہونے والی ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے اور وطن واپس آجائینگے،

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے بورڈ میٹنگ میں بتایا ہے کہ شکیب الحسن کو دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی ، ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ایک بورڈ آفیشلزکو شکیب الحسن نے زبانی بتایا تھا کہ وہ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے تاہم انہوں نے سرکاری طور پر کسی کو آگاہ نہیں کیا ہے ،

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات
مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے شاید اسی وجہ سے شکیب الحسن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تیج الاسلام کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔