خوشحال باغ

خوشحال باغ میں پراپرٹی ڈیلرکے گھرپربم حملہ

پشاور( جنرل رپورٹر) مچنی گیٹ کے علاقے خوشحال باغ میں نامعلوم شرپسندوں نے پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کر دیا ۔

بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گئے جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تا ہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

مدعی محمد حیات ولد نو اب خان سکنہ خوشحال باغ کا لونی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں دوست اور پڑو سی کیسا تھ محو خواب تھا اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر پردستی بم سے حملہ کر دیا۔ زوردار دھما کہ سے گھر کے دروازو ں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گیٹ کو بھی نقصان پہنچا ۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپو زل سکوا ڈ کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علا قہ کا محا صر ہ کر لیا اور علا قہ میں سر چ آ پریشن شروع کردیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور بم کے ٹکڑ ے اکٹھے کرکے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق

مدعی محمد حیات کے مطابق اس کی کسی کیسا تھ کو ئی ذا تی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی اسے کوئی دھمکی آ میز کال موصو ل ہو ئی تھی۔