خیبرپختونخوا حکومت قرضوں کابوجھ

خیبرپختونخوا حکومت قرضوں کابوجھ بڑھ گیا،مجموعی طور 359 ارب 33 کروڑ روپے کا مقروض

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت قرضوں کابوجھ بڑھ گیا، خیبر پختونخوا مجموعی طور 359 ارب 33 کروڑ روپے کا مقروض ہو گیا.

محکمہ خزانہ کے مطابق قرضوں کے مختلف معاہدوں کے بعد 2027 تک خیبر پختونخوا مجموعی 966 ارب 26 کروڑ کا مقروض ہو جائے گا، صوبہ امسال قرضوں کی اقساط اور سود کی مد میں بین القوامی اداروں کو 25 ارب روپے تک کی ادائیگی کرے گا.

مزید پڑھیں:  9 مئی کے کرداروں کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا،وزیردفاع

محمکہ خزانہ کے مطابق صوبے کے ذمے واجب الادا تمام قرضہ بین الاقوامی اداروں سے لیا گیاہے،صوبے نے سب زیادہ قرضہ 74 ارب روپے بی آر ٹی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور یورپی امدادی ادارے سے وصول کیا ہے،
زراعت کے لئے 14 ارب روپے، معاشی ترقی 60 ارب، توانائی 36 ارب اور صحت کے لئے 29 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی