مدارس کا معاشرے میں اسلامی شعور اور تعلیمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مدارس معاشرے میں اسلامی شعور اور تعلیمات کو فروغ دینے میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں۔

اتحاد تنظِمات مدارسِ پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان کے جید علمائے کرام سے ملاقات خوشی اور باعث عزت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مدارس میں طلبا کو مفت تعلیم، رہائش اور خوراک فراہم کی جاتی ہے، مدارس کو پاکستان اور سلامی این جی اوز کا بڑا نیٹ ورک کہا جاسکتا ہے، ملک کے 40 سے 50 لاکھ طلبا مختلف مدارس میں زیر تعلیم ہیں، مدارس میں زیر تعلیم طلبا میں سے نصف تعداد بچیوں کی ہے، حکومت کی خواہش ہے اس سماجی خدمت میں مدارس کے ساتھ تعاون کر ئے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد
مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مدارس کی تعلیمی اور سماجی خدمات میں علمائے کرام کی مشاورت سے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے مفتی اعظم پاکستان رفیع عثمانی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔