خیبرپختونخوا میں بارشوں

محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 جنوری تک خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 30 جنوری تک خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ سمیت پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، صیہونیوں کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید