ہمیں ذمہ دار ٹھہرانے والے

ہمیں ذمہ دار ٹھہرانے والے بتائیں ہمارے دور میں دہشتگردی کیوں نہیں ہوئی؟ عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور انتہائی دردناک اور تکلیف دہ سانحہ ہے لیکن بد قسمتی سے اس پر سیاست کی جا رہی ہے، ہمیں ذمہ دار ٹھہرانے والے بتائیں کہ ہمارے دور میں دہشت گردی کے واقعات کیوں نہیں ہوئے؟
ویب ڈیسک: بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور حملے پر افسوس ہے، تفتیش سے پہلے گورنر نے الیکشن ملتوی کرنے کا خط کیسے لکھ دیا؟ افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کرانے میں سہولت کاری کی، امریکیوں کے انخلا پر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا، افغانستان میں خانہ جنگی ہوتی تو پاکستان پر متاثر ہوتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملک میں دہشت گردی اور مہنگائی کا ذمہ دار نہیں ہوں، آج میری حکومت ہی نہیں تو میں ذمہ دار کیسے ہوسکتا ہوں، برے حالات کی ذمہ داری میری حکومت سے پہلے 30 سال سے اقتدار میں رہنے والوں پر ہے، میں حکومت میں ہوتا تو میں جواب دہ ہوتا، ہمیں ذمہ دار ٹھہرانے والے بتائیں ہمارے دور میں دہشتگردی کیوں نہیں ہوئی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکام نے اپنے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کر الیے، ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں تھی تو انہیں میری حکومت ختم نہیں کرنی چاہیے تھی، پشاور حملے کو استعمال کر کے یہ الیکشن آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں