پولیس شہداء کے گھر آفیسرزکی آمد

مردان اورچارسدہ میں پولیس شہداء کے گھر آفیسرزکی آمد

ویب ڈیسک:ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان گنڈاپور نے سانحہ پشاورمیں شہید ہونیوالے مردان اورچارسدہ کے پولیس افسروں وجوانوں کی رہائش گاہوں پر گئے جہاں انہوں نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کی، آرپی او شہید ڈی ایس پی رب نوازخان، آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالودود،سب انسپکٹر مرادخان،ہیڈ کانسٹیبل گل شرف، کانسٹیبل نورالحق، ابن امین، افتخار علی، ذوالفقار، عرفان اور نسیم شاہ کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے شہداء کے غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعاکی، آر پی او نے پولیس شہداء کے بچوں کو سینے سے لگاکر دلی ہمدردی اور شفقت کا اظہار کیا۔
شہداء کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے آر پی او محمد علی خان گنڈاپور نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور اس بزدلانہ واقعے میں ملوث عناصر کو بہت جلد بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے شہداء کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو اکیلانہیں چھوڑا جائیگا اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بربریت جاری، فلسطینی شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے بھی شامل