غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے واشنگٹن کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئِے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی ہو گئیں۔
یاد رہے کہ ہالا ریریٹ امریکی محکمہ خارجہ کی عربی اور انگلش ترجمان تھیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی ترجمان ہالا رہررِٹ نے غزہ پر اسرائیلی بربریت سے متعلق واشنگٹن کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔
اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام لکھا کہ میں نے 18 سال تک امریکہ کی غزہ پالیسی کی مخالفت کی اور بالآخر استعفیٰ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  بھارت :کسانوں کے دہلی چلو مارچ کو 100دن مکمل، ڈیڈلاک برقرار