468189 14834001

پاکستان نے سکھوں کے مقدس عبادت گاہ گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سکھوں کے مقدس عبادت گاہ گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ،

دنیا بھر میں عبادت گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، پاکستان سب سکھ زائرین کے لئے کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے جارہا ہے،

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم

بھارت سے کہا گیا ہے کہ 29جون سے گوردوارہ کرتارپور کھول دیا جائے گا، بھارت گوردوارہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اپنی سائیڈ پر انتظامات مکمل کرلے، گوردوارہ دوبارہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کھولا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری