5bc8a1370b16a 3

پشاورتہکال نوجوان پولیس تشدد: ہائیکورٹ کے جج جسٹس لعل جان خٹک جوڈیشل کمیشن کے سربراہ مقرر

پشاور: پشاورتہکال میں نوجوان پر پولیس تشدد کا معاملہ،پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس لعل جان خٹک جوڈیشل کمیشن کے سربراہ مقرر۔

صوبائی حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لئے جج مقرر کرنے کے لئے خط لکھا تھا۔
صوبائی حکومت نے نوجوان پر پولیس تشدد کی شفاف انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی،نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کی گرفتاری کاامکان

پولیس نے تہکال میں نوجوان پر تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو بنائی تھی ،وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو معطل کیا تھا.