gun

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی مشر سمیت 4 افراد ہلاک – مزدور زخمی

جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل کے علاقہ مانڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی مشر سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق قبائلی مشر سرمرجان المعروف سرمائی خان صبح گھر سے شاہ عالم بازار جارہا تھا،

کہ راستے میں ایک کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجہ میں قبائلی ملک سر مر جان اس کا بھتیجا اسلم خان اور دیگر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ سرمرجان کا بیٹا حضرت عمر شدید زخمی ہوگیا ہے،جن کو فوری طورپر شیخ فاطمہ ہسپتال شاہ عالم منتقل کردیا گیا،

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق

قتل ہونے والے 2 مزدوروں کا تعلق لکی مروت سے بتایا جارہا ہے،جو کہ قبائلی مشر(ملک)سرمرجان کے ساتھ ایک سرکاری ٹیوب ویل پر کام کررہے تھے،پولیس  نے کہاکہ تفتیش جاری  وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے،جسمیں بے گناہ  ملک سرمائی کے ہمراہ بیجور کار میں سوار دو مزدور بھی قتل کئے گئے ہیں،تاہم تاحال پولیس نے ایف آئی ار درج نہیں کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا