111 13

وزیراعظم عمران خان کا افغان امن عمل کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ

ویب ڈسک (اسلام اباد): وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کوششوں کے باعث امریکہ طالبان امن معاہدے اور بین الافغان مذاکرات کا ہونا مثبت نتائج ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کو شروع کرانے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع


انہوں نے تشد میں کمی کے ذریعے جنگ بندی کیلئے تمام افغان فریقوں کی کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ تمام افغان فریقوں کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کے ذریعے محفوظ اور جامع سیاسی معاہدے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف