a 7

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، معاون خصوصی کامران بنگش، رکن صوبائی اسمبلی منور خان سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر ممبران کی شرکت،

اجلاس کو سکالرسپ انڈومنٹ فنڈ کے تحت طلباء کو فراہم کئے گئے سکالرشپس کے بارے بریفنگ،بریفنگ میں کہنا تھا کہ سال 2017 سے اب تک اعلی تعلیم کے لئے 120 طلباء کو سکالرشپس دی گئی ہیں، ان سکالرشپس پر مجموعی طور پر 242 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے، بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لئے سات طلباء کو سکالرشپس دی گئی ہیں، جن پر 191 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کے گورنر بننے کی وجہ بتا دی

ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ کے لئے 74 جبکہ گریجویشن کے لئے 39 سکالرشپس دی گئی ہیں، صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس کے طلباء کو 10,156 سکالرشپس دی گئی ہیں جن پر 95.13 ملین روپے لاگت آئی ہے، اجلاس میں سکالرشپس کے لئے تعلیمی اداروں کے چناو سے متعلق امور پر گفتگو، سکالرشپس کے لئے تعلیمی اداروں کے چناو کے طریقہ کارکو مزید بہتر بنانے کے لئے متعلقہ رولز میں ترامیم کرنے کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحے اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہر چھ ماہ بعد بلایا جائے، نادار اور معذور طلباء کے تعلیمی اخراجات کے لیے الگ فنڈ قائم کیا جائے گا، محکمہ اعلی تعلیم اس سلسلے میں ہوم ورک مکمل کرکے تجاویز پیش کرے، صوبائی حکومت کے سکالرشپ پروگرام کے بارے میں طلبہ کو زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی کے لئے آگہی مہم شروع کی جائے۔