پیک کے ذریعے صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے،محمود خان

سکیورٹی فورسزپرفائرنگ،وزیراعلی خیبرپختونخواکی واقعے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک (پشاور)جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت ،واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ

وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک