IHC on social media

حکومت کوسوشل میڈیارولز میں ترمیم کیلئےمزید وقت درکار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کیلئے 1 ماہ کا مزید وقت مانگ لیا جس پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی حکومت کو 2 اپریل تک کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان 2 اپریل کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں، رپورٹ دیکھ کر ہی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  شدید تشدد کا شکار فلسطینی سرجن عدنان البُرش اسرائیلی قید میں شہید

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی رائے لی گئی ہے، دیگر فریقین کو بھی سنیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سوشل میڈیا رولز سے متعلق تمام درخواستیں 2 اپریل کو مقرر کی جائیں۔