378876 831393595

یوم پاکستان، آئی ایس پی آر کا نیا پرومو جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)81 واں یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منانے کی تیاری میں قومی جوش و جذبے اور امنگوں کی ترجمانی کے لئے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک

آئی ایس پی آر پرومو میں اس یوم پاکستان کا پیغام ایک قوم، ایک منزل پاکستان ہے۔

مارچ کے آغاز پر آئی ایس پی آر نے ” ایک قوم، ایک منزل” پرومو جاری کر دیا۔

23 مارچ کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں بھی شروع ہیں، اس موقع پر پاکستان ائیرفورس کےشیر دل بھی فضا میں بلند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کی پریس کانفرنس میں 23 مارچ پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔