265555fb d20a 4f9c 9a35 4cf14d7f18e6

سینیٹ الیکشن: خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا کلین سوئپ،10 نشستوں پرپی ٹی آئی 2 پراپوزیشن کامیاب

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق 7 جنرل نشستوں پرپی ٹی آئی کےشبلی فراز،19،محسن عزیر19،لیاقت ترکئی 19 ووٹ ، فیصل سلیم 17 اور ذیشان خانزادہ 15 ووٹ لیکر کامیاب.

جے یو آئی اور اے این پی بھی ایک ، ایک جنرل سیٹ لینے میں کامیاب، جے یو آئی کے مولانا عطا رحمن 16 اور اے این پی کے ہدایت اللہ 19ووٹ لیکر کامیاب.

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر تحریک انصاف کے دوست محمد نے 59جبکہ ڈاکٹرہمایوں مہمند نے 49ووٹ لیکر کامیاب اپوزیشن کے فرحت اللہ بابر نے34 ووٹ لئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات

خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر نے 56 اور فلک ناز چترالی نے51 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ اپوزیشن کی عنایت بیگم نے 36 ووٹ لئے-

غیرمسلم نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے گوردیپ سنگھ 103 ووٹ لے کر کامیاب ہوے.