591798 64651678

صوبہ بھرمیں بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگانےکا عمل جاری

ویب ڈیسک(پشاور)صوبے میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک 2 ہزار 75 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ صوبے میں اب تک 28 ہزار 175 ہیلتھ ورکرز کی بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ہو چکی ہے،ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 2 ہزار 768 ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی

تفصیلات کے مطابق پشاور میں 6 ہزار 897، ایبٹ آباد میں 2517 اور سوات میں 1823 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مردان کے 998، کوہاٹ کے 884، بنوں کے 760 اور ڈی آئی خان کے 733 ہیلتھ ورکرز ویکسین لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد

واضح رہے پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔