Untitled 2 61

ہری پور:خانپور ڈیم پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار

ویب ڈیسک (ہری پور): خانپور ڈیم پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، بھامالہ پراناخانپو روڈ پر بارش اور پھسلن کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کرخانپور ڈیم میں جاگری، اسی دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ ائی اور ریسکیو1122خانپور بیس کو اطلاع دی گئی، پانچ منٹ کے اندرریسکیو 1122 خانپور بیس کی ٹیم نےموقع پر پہنچ کرگاڑی میں سوار پانچ میں سے تین افراد کو زندہ نکالا جبکہ آخری اطلاعات کے مطابق ایک عورت اورمرد تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش ریسکیو 1122کے تیراک اور مقامی افراد کررہے ہیں، حادثہ بارش کی وجہ سے کچے روڈ پر گاڑی پھسلنے اور بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  میر علی، نویں اور دسویں جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے نظر آتش