Polio Vaccine

اورکزئی:29مارچ سے2اپریل تک پانچ روزہ پولیو مہم چلائی جائیگی

ویب ڈیسک(اورکزئی)29مارچ سے 2اپریل تک پانچ روزہ پولیو مہم ضلع اورکزئی چلائی جائے گی۔

ڈی سی محمد خالد کے مطابق پولیو مہم کے دوران 41ہزار 884پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے،مہم کوکامیاب بنانے کیلئے 225ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں46یونین کونسلوں میں پولیو مہم ہوگی ٹیمیں گھر گھر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری

سید غزن جمال کا کہنا ہےکہ اورکزئی قبائل پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں پولیو مہم سے اپنے مسائل کو منسلک نہ کریں یہ اپ کی بچوں کی مستقبل اور زندگی کا سوال ہے ، بدقسمتی سے اب بھی پاکستان میں پولیو جیسا موذی مرض موجود ہےانہوں نے کہا کہ اپنی آنے والے نسلوں اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف