masco

ماسکو: آگ لگنےکےباوجود ڈاکٹرنےدل کا آپریشن جاری رکھ کرمریض کی جان بچالی

ویب ڈیسک( ماسکو) روس میں اوپری منزل میں آگ لگ جانے کے باوجود نچلی منزل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے اوپن ہارٹ سرجری جاری رکھی اور مریض کی جان بچانے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کے مطابق روس کے شہر بلاگوویش چینسک کے ایک ہسپتال میں اچانک بھڑک اُٹھی جس کے دوران ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے 16 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

دوسری جانب اسی ہسپتال کی نچلی منزل میں ہارٹ سرجن اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کررہے تھے لیکن اس دوران بجلی چلی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے آپریشن تھیٹر کو ایک اور کیبل کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی۔ سرجن ڈاکٹر ویلینٹن فلٹوف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن جاری رکھا اور آپریشن مکمل کیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف

ہسپتال میں آگ الیکٹرک شارٹ کی وجہ سے لگی تھی تاہم فائر بریگیڈ نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ چند مریض معمولی زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کے باوجود مریض کا آپریشن مکمل کرنے والی ٹیم کے لیے اسناد اور انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔