elections amendment bill 2019 passed by national assembly of pakistan 1556198825 6025

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگااجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس مین وزیر مذہبی امورمسلم عائلی قوانین آرڈیننس1961 میں ترمیم کا بل متعارف کروائیں گے جبکہ وزیرانسانی حقوق نیشنل کمیشن برائے رائٹس آن چائلڈ ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گی۔

قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیرمین ایس بی پی بنکنگ سروس کارپوریشن ترمیمی بل2020 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے،ایوان میں 3فروری کو پیش کی گئی 26ویں آئینی ترمیم پر مزید غور بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

اجلاس میں شیریں میزاری گھریلو تشدد کے حوالے سے بل قانون سازی کے لئے پیش کریں گی،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان 26ویں آئینی ترمیم بل میں مزید ترامیم پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی

سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے کراچی کے صارفین سے ماہانہ بلوں میں 3سوسے4سو روپے زائد چارج کرنے پرتشویش کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔،وقفہ سوالات بھی کاروائی کا حصہ ہوگا۔

کوویڈ-19 کی تیسری لہر کے دوران ویکسینیشن پلان میں بچوں کو شامل نہ کرنے بارے توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔