168424344 154896679851958 2875809950956608536 n

ضلع خیبرمیں کارچوروں کیخلاف کریک ڈاون،27 مسروقہ گاڑیاں برآمد،چابیاں مالکان کےحوالے

ویب ڈیسک(جمرود)کپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے ضلع خیبر میں 27 مسروقہ گاڑیوں اور پانچ موٹر سائیکل برآمد ہونے کے بعد اصل مالکان کا سراغ لگا کر چابیاں ان کےحوالہ کی ہیں۔

گاڑیاں حوالگی کی خاطرڈی پی او خیبر کے دفتر میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سی سی پی او عباس احسن، ڈی پی او ضلع خیبر وسیم ریاض سمیت انٹی کارلفٹنگ سیل خیبر کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔مسروقہ گاڑیاں واپس ملنے پر صوبہ سندھ، پنجاب اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی طور پر ضلع خیبر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی

واضح رہے کہ ضلع خیبر پولیس کی جانب سے مسروقہ گاڑیوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو نکیل ڈالنے کی خاطر خصوصی انٹی کار لفٹنگ سیل قائم کیا گیا ہے ۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران کارچوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگا کر ان کے قبضہ سے 27 قیمتی مسروقہ گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکل بھی برآمد کئے ہیں،کریک ڈاون کے دوران جعلی کاغذات اور انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈی پی او ضلع خیبر وسیم ریاض نے سی سی پی او عباس احسن کو کریک ڈاون کے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کارروائیوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سرگرم منظم موٹر کار چورنیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے جن کا ڈیٹا اور دیگر ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد متعلقہ اضلاع اور پنجاب پولیس سے رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کا تیسری جماعت کے طالبعلم پر تشدد

سی سی پی او عباس احسن نے آخر میں کریک ڈاون میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر حصہ لینے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا.