876340 022151 updates

زید میرے لیے سب سے عظیم تحفہ ہے، گوہر خان

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان کی گزشتہ برس دسمبر میں زید دربار سے شادی ہوئی تھی، گوہر خان نے حال ہی میں اپنی شادی شدہ زندگی پر ایک خوبصورت تحریر شیئر کی، جس کے ساتھ انھوں نے کئی دلکش تصاویر بھی اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

اس پوسٹ میں گوہر خان نے اپنے شوہر کو عزیز ترین اور اللّٰہ کی جانب سے عظیم تحفہ قرار دیا۔ بگ باس سیون کی ونر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ ویسے تو ہم نے اب تک نام نہاد ہنی مون نہیں منایا، لیکن جب سے ہماری شادی ہوئی ہے زندگی بہت ہی خوبصورت اور شاندار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

گوہر خان نے مزید کہا کہ زید ہمیشہ میرے ساتھ میری طاقت کے طور پر موجود رہتے ہیں، ہم دونوں چھوٹے سے کام کے ٹرپ کو بھی بہت اچھے وقت میں تبدیل کرکے اسے تعطیلات جیسا بنالیتے ہیں۔