kamran bangash 1

نئی بھرتیاں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کا انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی تحت 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا اشتہار جاری کر دیا گیا، معاون اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے مطابق نئی بھرتیاں خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی، صوبے کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی کمی پوری ہوگی، وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں تعلیمی اداروں کو مستحکم بنا رہے ہیں، تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ستمبر 2021 تک مذکورہ لیکچررز کی بھرتی یقینی بنائیں گے، عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیمی نظام بہتر بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، کوالٹی میں فرق پر بخار اور درد کی دوا پر پابندی عائد