پشاور: احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکومتی فیصلوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں کی بندش کورونا مسئلے کا حل نہیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کی بندش ہمارہ معاشی قتل ہے, حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے. اس موقع پر صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ لینے سے قبل ایک مرتبہ بھی مشورہ نہیں کیا, شادی ہال والوں کو عوام سے لڑایا جارہا ہے اور شادی ہالوں کی بندش سے سینکڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments