robina khalid

نااہل وزیراعظم کے پلانٹڈ ٹیلی فونز کال سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ روبینہ خالد

ویب ڈیسک (پشاور):سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ نااہل وزیراعظم کے پلانٹڈ ٹیلی فونز کال سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کیاجاسکتا، حکومت مزید ڈرامہ بازیوں اور فراڈی عمل سے نکل کر عوامی مسائل حقیقی معنوں میں حل کرے، سلکٹڈ بتائے کہ اپنے اقتدار میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے اعلانات پر یوٹرن لیکر کتنے لاکھوں کو بیروزگار کیا، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مرغی کے گوشت میں 30 روپے فی کلو کے حساب سے کمی

عالمی قوتوں کے منہ پر قرضہ پھینکنے والے آج صدقات، خیرات اور فطرانہ کی رقو م اکھٹے کرنے بیرون ملک جاتے ہیں، غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، بجلی، گیس، آٹا، چینی، چکن اور دیگر اشیاء عوام کی دسترس سے باہر ہو رہی ہیں، موجودہ حکومت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا اور اب کوئی ملک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رکھنا چاہتا، عام عوام اورمزدور کوعیدگھرمیں گزارنے کی تلقین اوروزیراعظم اپنے چہیتوں کے ہمراہ نتھیاگلی میں سیرسپاٹے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں کسانوں کی تباہی پر حکومت سیاست کررہی ہے، بیرسٹر سیف