222 10

پشاور:غیر ملکی سیاحوں کی سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندی عائد

ویب ڈیسک (پشاور): کورونا لاک ڈاون کے دوران خیبرپختون خوا میں موجود غیر ملکی سیاح ہوٹلز تک محدود ہوں گے، اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی سیاح سیاحتی مقامات پر نہیں جاسکیں گے، لاک ڈاون کے دوران غیر ملکی سیاح ضرورت پڑنے پر سفر کرسکیں گے، غیر ملکی سیاحوں کو ہوٹل انتظامیہ ایس او پیز کے تحت سہولیات فراہم کرے گی، غیر ملکی سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ کا نیگیٹیو ہونا ضروری ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا

خیبر پختون خوا حکومت نے 8 مئی سے 16 مئی تک سیاحوں پر پابند عائد کی ہے، صوبے میں چھ غیر ملکی سیاح موجود ہیں، کورونا وائرس کیسز میں اضافہ کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی سیر پر اس بار عید میں پابندی عائد کی گئی یے، لاک ڈاون کے دوران غیرملکی سیاحوں کو سفر کی اجازت دینے سے وہ اپنے ملکوں کو واپس جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی