Untitled 1 487

پشاور پولیس کا کورونا ایس او پیز مانیٹرنگ ڈیسک سے شہر بھر میں مانیٹرنگ جاری

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور پولیس کا کورونا ایس او پیز مانیٹرنگ ڈیسک سے شہر بھر میں مانیٹرنگ جاری، لاک ڈاؤن میں ایس او پلیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری۔

سی سی پی او احسن عباس نے کہا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے اندرون شہر کے تنگ بازاروں اور شاہراہوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ڈرون کیمروں سے ایس او پیز کی خلاف ورزی نظر آنے پر متعلقہ پیٹرولنگ موبائل کو بروقت اطلاع دی جاتی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے ہحوم کی بھی بآسانی مانیٹرنگ ہوتی ہے، کیمروں کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاون ایریا کی سیکورٹی کو چیک کرنے میں مدد مل رہی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور