mehmood khan cm kpk 600x300 1

پشاور:صحت کےنظام میں نرسنگ کاشعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،وزیراعلی

ویب ڈیسک (پشاور)نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورے ملک خصوصا خیبر پختونخوا کی نرسنگ کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ نرسنگ کا پیشہ ایک قابل احترام پیشہ ہےآج معاشرے میں نرسوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔کورونا کی موجودہ صورتحال میں نرسنگ کمیونٹی گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہے اورمریضوں کی جانیں بچانے کے لئے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی طرح نرسز بھی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں نرسوں کو ان کے جذبہ خدمت کےلئے سلام پیش کرتا ہوں۔صوبائی حکومت نرسوں کی خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔نرسنگ انسانیت کی بے لوث خدمت کا دوسرا نام ہےصحت کے نظام میں نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نرسوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔